آخر ایسی قوم قرض دار کیسے ہوگئی ۔۔ ڈرون کے ذریعے چھت پر بلب لگانے کی ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

image

سوشل میڈیا پر آئے دن مختلف اقسام کی ویڈیوز زیرِ گردش رہتی ہیں جنہیں صارفین دیکھ کر کافی حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔

اب ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دیکھا گیا جو آج سے پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون کی مدد سے کمرے کی چھت پر بلب لگانے کی کامیاب کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈرون کنٹرول کرنے والا شخص انتہائی مہارت کے ساتھ بلب کو ڈرون کے ذریعے بلب کے ہولڈر تک لے کر جاتا ہے اور چند سیکنڈز میں بلب ہولڈر میں فکس کر دیتا ہے۔

بعدازاں ڈرون کو گھمانے کے بعد جب بلب اندر نصب ہوجاتا ہے تو فوراً ہی بلب جگمگا اٹھتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور اب تک ہزاروں افراد اس مذکورہ ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

ویسے تو یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ ویڈیو کس ملک کی ہے لیکن ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیسبک پر ایک لوکل پیج کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تھی جس کے کیپشن پر لکھا تھا کہ آخر ایسی قوم قرض دار کیسے ہوگئی؟ جس پر لوگوں نے بھی اپنے دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.