میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ پورے نمبر آجائیں گے ۔۔ امتحان میں پورے نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کی کہانی

image

لڑکیاں تعلیم کے میدان میں کتنی کامیاب اور آگے ہوتی ہیں اس حوالے سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کی بیٹیاں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

آج ہم ایک ایسی طالبہ کے بار ے میں بات کرنے جا رہے ہیں جس نے انٹر کے امتحانات میں حیران کن طور پر 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے۔

طالبہ کا نام قندیل ہے جنہوں نے مردان انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں پورے نمبرز حاصل کیے جس پر لڑکی کے والدین خوشی سے نحال ہیں۔

قندیل نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ میں پہلے تین میں سے ضرور کچھ آؤں گی لیکن یہ یقین نہیں تھا کہ پورے نمبر آجائیں گے۔

طالبہ قندیل نے بتایا کہ ان کا تعلق اکوڑہ خٹک کے قریب ایک گاؤں مصری بانڈا سے ہے۔طالبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تعلیم اسٹوڈنٹ ماڈل ہائی اسکول اکوڑہ خٹک سے حاصل کی۔

قندیل نے بتایا کہ اسکول کا ماحول بہت اچھا ہے اور اساتذہ نے ہم سے بہت محنت کروائی ہے۔

باصلاحیت طالبہ نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور میری والدہ سرکاری ٹیچر ہیں اور میرا ایک بھارئی جو مجھ سے چھوٹا ہے۔

قندیل کا کہنا تھا کہ اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وہ دن میں پندرہ گھنٹے پڑھائی کرتی تھیں اور مجھے یقین تھا کہ میرے پورے نمبر آئیں گے۔

دوسری جانب وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا بیان سامنے آیا ہے مردان تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے پرچے ایک بار پھر چیک کئے جائیں گے۔

شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ طالبہ کے گیارہ سو نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.