نیشنل ٹی20کپ:صہیب مقصود ناکام،کےپی کو153رنز کاہدف

image

سدرن پنجاب نے نیشنل ٹی20 کے پانچویں میچ میں خیبرپختونخوا 153 رنز کا ہدف دیدیا۔

پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں سدرن پنجاب کو پہلے بلےبازی کا موقع ملا تاہم اوپنز مکمل طور پر ناکام رہے جبکہ کپتان صہیب مقصود بھی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔

پنجاب کی جانب سے محمد عمران اور خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا، محمد عمران نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، دوسرے اینڈ پر خوشدل شاہ نے 24 رنز بناکر انکا ساتھ دیا۔ ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ اعظم خان محض 14 بناسکے۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان نے 2 جبکہ محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کےپی نے ٹاس جیت کر پہلے سدرن پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

خیبرپختونخوا کا اسکواڈ

کپتان محمد رضوان، شاہیں شاہ افریدی، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، مصدق احمد، عادل امین، محمد وسیم جونیئر، آصف آفریدی، عمران خان سینئر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

سدرن پنجاب کا اسکواڈ

کپتان صہیب مقصود، ذیشان اشرف، زین عباس، خوشدل شاہ، اعظم خان، حسن علی، فیصل اکرم، عامر یامین، محمد عمران، محمد الیاس اور نسیم شاہ شاہ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.