امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کییو ایس ایڈ کی مالی اعانت سے چلنے والے اسکولوں کے انتظام کے لئے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت

image

کراچی – امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ مل کر سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ایل ڈی) اور نجی ایجوکیشن مینیجمنٹ تنظیموں (ای ایم او) کے درمیان دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

ان نئے دستخط شدہ معاہدوں کے تحت حکومت سندھ کے منتخب ای ایم اوز کراچی، قمبر شہدادکوٹ، کشمور اور جیکب آباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں امریکی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ 13 نئے اسکولوں اور 19 دیگر سرکاری اسکولوں کے انتظامی أمور سنبھالنے کی ذمہ داری لیں گے۔

قونصل جنرل اسٹرو نے کہا کہ "میرے لیےیہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ان معاہدوں پر دستخط ہونے کے وقت یہاں موجود ہوں جس کے نتیجے میں سندھ کے چار اضلاع میں مزید 32 سرکاری اسکولوں کا انتظام بہتر ہوگا۔ یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام، حکومت سندھ کے اشتراک سے سندھ کے بچوں کے لئے تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے رہا ہے۔"

یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام سندھ کے دس اضلاع یعنی دادو، جیکب آباد، کراچی ملیر، کراچی جنوبی، کراچی شرقی، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور سکھر میں 106 جدید ترین اسکول تعمیر کر رہا ہے جس سے ہزاروں پاکستانی بچوں کو ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰسندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں تعلیم کے لیئے امریکی حکومت کی حمایت اور اقدامات کو سراہا۔ سندھ کے وزیر تعلیم، ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ اور آرکائیوز سردار علی شاہ بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts