موٹرسائیکل پر بیٹھ کر مختلف سٹنٹ کرتے ہوئے لوگ تو آپ نے سڑکوں پر دیکھے ہوں گے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ شیخو پورہ میں ایک شخص اپنی بیمار کو آئی سی یو سے دوسرے وارڈ شفٹ کرنے کے لئے موٹرسائیکل لے آیا۔ ویڈیو جیو ٹی وی نیوز میں براہِ راست دکھائی گئی ہے۔
شیخو پورہ کے سرکاری اسپتال میں موٹر سائيکل سوار اسپتال کے اندر داخل ہوا اور آئی سی یو تک موٹر سائيکل لے گيا۔
اس نے آئی سی یو سے والدہ کو بٹھایا اور دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا۔
ہسپتال کے عملے نے کوئی پوچھ گچھ کی اور نہ سیکیورٹی گارڈ نے اس کو روکا،
ویڈيو وائرل ہوئی تو اسپتال انتظامیہ متحرک ہوگئی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو اظہر امین نے انکوائری کا حکم دیا اور یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور سکیورٹی پر مامور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے بھی لکھا جائے گا۔