ایک سال میں 10 ایوارڈ حاصل کیے ۔۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کے نام سے کون کون سی سڑکیں منسوب کر نے کا اعلان کر دیا؟

image

عمر شریف 19 اپریل 1960 کو کراچی کے علاقے رام سوامی میں پیدا ہوئے یہ صرف کامیڈین ہی نہیں بلکہ اداکار،ڈائریکٹر اوررائٹر بھی تھے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کراچی میں موجود شہید ملت انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا جائے۔

اس بات کا اعلان ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کر کے کیا۔

یہی نہیں مختلف حکومتوں نے بھی عمر شریف کو انکی خدمات پر ڈھیر سارے ایوارڈز سے نواز رکھا ہے۔سن 1992 میں بننے والی فلم مسٹر 420 میں انہوں نے بہترین ہدایت کاری کی جس پر انہیں بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکار کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

مزید یہ کہ انہیں نے 10 نگار ایوارڈ بھی حاصل کیے، ان 10 میں سے تو انہوں نے 4 نگار ایوارڈ ایک ہی صال میں حاصل کیے۔

لوگوں کو ہنسانے پر ہی انہیں گریجویٹ ایوارڈ سے نوازا گیا اور آخر میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی اللہ پاک نے نوازا۔ تمغہ امتیاز ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈ میں ناقابل فراموش کارکردگی دکھائی ہو۔

صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ پورے ایشیا کے ہی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور دکھی انسانیت کی خدمت کی جس پر مشہور بھارتی کامیڈین راجو شریواستو اور جونی لیور انہیں "ایشیا کی کامیڈی کا بے تاج بادشاہ " کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر شریف کا انتقال 2 اکوتبر 2021 کو جرمنی کے ایک اسپتال میں ہوا ۔انہیں علاج کی ہی غرض سے امریکہ لے جایا جارہا تھا مگر انکی طبعیت بگڑی جس پر ہنگامی طور پر ائیر ایمبولینس کی لینڈنگ جرمنی میں کروائی گئی اور یہ وہاں اسپتال میں داخل بھی رہے مگر ڈائلئسز کرنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts