چوری کی چوری کرنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔ اُس کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سونا اور رقم کا صفایا کر کے فرار ہوا جائے۔
بظاہر تو ایسا ہوتا ہوگا کہ گھر سے اگر چور کو کچھ نہ ملے تو وہ موقع دیکھ کر اپنی جان بچا کر فرار ہوجاتا ہوگا یا پولیس اسے گرفتار کرلیتی ہوگی۔
لیکن اب ایک ایسا عجیب طرز کا واقعہ پیش آیا ہے جب ایک چور چوری کرنے کے بعد گھر کے مالک پر طنز کر گیا۔
واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کا ہے جہاں ایک چور سرکاری ملازم کے گھر سے زیادہ نقدی اور سامان نہ ملنے پر ایک طنزیہ خط لکھ کر چھوڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش میں چور ایک گورنمنٹ ملازم کے گھر چوری کرنے کیلئے پہنچا مگر بد قسمتی سے اسے کوئی بھاری رقم یا سامان ہاتھ نہ لگا۔
تاہم چور کو سرکاری ملازم کے گھر سے کوئی لاکھوں روپے تو نہ ملے۔ تاہم چور کے ہاتھ صرف 30 ہزار روپے اور ہلکے زیورات آئے جو وہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔