کراچی: چپ تعزیے کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

image

فوٹو: آن لائن

کراچی میں چپ تعزیے کے دو جلوس کل برآمد ہوں گے جس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

جمعہ 15اکتوبر کو پہلا جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر کھارادر جبکہ دوسرا جلوس رضویہ چورنگی سے برآمد ہوکر مارٹن کوارٹر پر اختتام پذیر ہوگا۔

 پہلا جلوس صبح آٹھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور صدر سے ہوتا ہوا کھارادر میں ساڑھے 11بجے تک اختتام پذیر ہوگا۔

راستے بند ہونے کے باعث صبح صدر کی جانب جانے والے افراد شاہراہ فیصل استعمال کریں۔

دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہوکر لسبیلہ سے ہوتا ہوا تین ہٹی آئے گا اور وہاں سے سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ میں رات 10 بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔

اس دوران گرومندر سے لسبیلہ اور تین ہٹی جانے والے راستے بند رہیں گے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.