لبنان میں پرتشدد مظاہروں میں 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

image

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ اور امل تحریک کی ریلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ اور امل تحریک نے بیروت میں گزشتہ سال بندرگاہ پر ہونیوالے دھماکوں کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کلیدی افسر کو ہٹانے کا کیلئے احتجاجی ریلی نکالی۔

دونوں جماعتیں بیروت کی بندرگاہ پر ہونیوالے خوفناک دھماکوں کی جج طارق بطار کی سربراہی میں ہونیوالی تحقیقات رکوانا چاہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق احتجاجی ریلی میں گولیاں چلنے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

اسپتال حکام کے مطابق مرنے والوں میں 24 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لبنان ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی ٹی وی چینلز پر چلائی جانیوالی فوٹیج میں کئی افراد کو رائفلز اور بھاری اسحلہ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے فوری طور پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اس کے قریبی اور داخلی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں گشت جاری ہے، فائرنگ کرنیوالے افراد کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلح شخص کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے گی۔ انہوں نے عام شہریوں سے علاقہ خالی کرنے کا بھی کہا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.