بھارت میں مسلمان میت کی بے حرمتی۔۔ مشرقِ وسطیٰ میں بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ

image

بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی مظالم جاری ہیں۔ تاہم مشرقِ وسطیٰ میں آسام کے مسلمانوں پر پولیس مظالم کے خلاف بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کویتی پارلیمنٹ کے رکن شعیب امعظری نے بھارت میں موجود مسلمانوں کے خلاف ریاستی سطح پر مظالم کی مذمت کی، اور بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں آسام میں مسلمانوں کیے جانے والے تشدد کے خلاف بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے۔ تاہم مفتی اعظم عمان نے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کی اپیل بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آسام میں پولیس کی فائرنگ سے دو مسلمان جاں بحق ہوگئے تھے۔ جبکہ واقعے کی کوریج کرنے والے فوٹو گرافر نے لاش کی بے حرمتی بھی کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.