بچے کی شرارت سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔۔ دیکھیئے بچے نے ایسی کیا غلطی کی؟

image
بچوں کی شرارتیں ہر وقت اچھی نہیں لگتی ہیں، کیونکہ بعض اوقات یہ اتنی خطرناک ثابت ہوتی ہیں کہ انسان سوچ میں ہی پڑ جاتا ہے کہ آخر یہ بات بچوں کے ذہن میں آئی کیسے؟ ایسا ہی ایک واقعہ لندن میں پیش آیا جہاں بچے نے اییس شرارت کر دی کہ دیکھتے دیکھتے فلیٹ جل کر خاک ہوگیا۔ ساؤتھ لندن کے ٹاور بلاک میں 20 ویں فلورپر پر رہائشی عمارت میں 13 سال کے بچے نے موم بتی کے سامنے ڈیوڈورنٹ سپرے کر دیا جس سے فوری فلیٹ میں ایسی آگ بھڑکی کی ماں اور بچہ دونوں جھلسے۔
واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے لندن پولیس کا کہنا تھا کہ: '' جیسے ہی بچے نے موم بتی کے سامنے سپرے کیا، فوری زوردار دھماکے کی آواز آئی اور فلیٹ کی کھڑکی سے آگ کے شعلے بھڑکے، جس کو دیکھ کر نیچے کھڑے لوگوںنے فوری اطلاع کی، موقع پر پولیس پہنچی اور بلڈنگ انتظامیہ نے فائر الارم آن کیا، محض 5 سیکنڈز کے اندر آگ بھجانے کی کوشش شروع کردی گئی، اگر تھوڑی دیر اور ہوتی تو ماں اور بچہ دونوں جھلس جاتے، فی الحال ایک دو جگہ سے ماں بچے کو آگ لگی ہے لیکن وہ سنگین نہیں ہے۔ ''
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts