مالک نے مچھلی کے آپریشن پر ہزاروں روپے کیوں خرچ کیئے؟ جانیئے حیران کُن وجہ

image
محبت صرف انسانوں سے ہی نہیں بلکہ جانوروں سے بھی ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پالتو جانوروں سے محبت کرنے والے انسان ہمیشہ اپنے جانوروں کے لئے مخلص ہو کر سوچتے ہیں اور وہ جانور بیمار ہو جائے تو اس کا علاج بھی انسانوں کی طرح ہی کرتے ہیں۔

امریکی شخص:

ایسا ہی واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں مالک نے 17 سالہ بلیو بیل نامی گولڈ فش پال رکھی تھی، جونہی مالک کو یہ احساس ہوا کہ میری مچھلی کو کھانے پینے اور منہ کھولنے میں تکلیف کا احساس ہو رہا ہے تو اس نے مچھلی کا ایکسرے کروایا تو معلوم ہوا کہ اس کے منہ میں کوئی اضافی چیز بڑھنے لگی، مذید کچھ دنوں میں مچھلی خوب بیمار ہوگئی اس کا ایم آر آئی اور دیگر مہنگے ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ اس کا گوشت بڑھ رہا ہے، جس کے بعد اس نے مچھلی کا آپریشن کرنے کے بارے میں سوچا۔

مچھلی کے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ:

'' گولڈ فش کو بیہوش کرنے اور اس کے منہ سے اضافی گوشت نکالنے کے آپیرشن میں 20 منٹ لگے اور آپریشن کے فوری بعد مچھلی کو واپس گھر میں لے جا کر پانی میں چھوڑ دیا گیا۔ گولڈ فش اب پہلے کی طرح تندرست ہے اور اپنے مالک کے ہاتھ سے خوراک بھی کھا رہی ہے۔''

آپریشن پر خرچہ کتنا؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ مچھلی کے منہ کا آپریشن بالکل سستا نہیں تھا بلکہ مالک نے اپنی محبت کو خوشحال اور زندہ رکھنے کے لئے 300 پاؤنڈز یعنی 70 ہزار سے زائد پاکستانی رقم خرچ کی ہے۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.