بھکاری سے بھی بھیک مانگ لی ۔۔ لاکھوں روپے بینک میں رکھنےو الے بھکاری کو بھی ٹیکس کا نوٹس مل گیا

image

بھکاری کو مانگتا ہوا دیکھ کر اکثر لوگوں کا دل بھر آتا ہے اور وہ اس کو بھیک دے ہی دیتے ہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو، لیکن بھیک دینے سے قبل یہ بھی بندہ دھیان رکھے کہ بھکاری کو ضرورت بھی ہے یا نہیں، بالکل یہی معاملہ ملتان سے سامنے آ رہا ہے جہاں ایک ایسا شخص بھیکاری بن کر لوگوں سے خیرات مانگ رہا ہے مگر حقیقت میں وہ خود اتنا امیر ہے کہ اس نے اپنے بچوں کی بیمہ پالیسی ایک کروڑ کی پالیسی بھی کروا رکھی ہے۔

ملتان کے مشہور شوکت بھکاری کے بچے ملتان کے مہنگے اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس پر ایف بی آر بھی حرکت میں آگیا ہے اور اب شوکت بھیکاری کو نوٹس دے دیا گیا ہے۔

شوکت بھکاری کے بینک اکاؤنٹ میں ساڑھے 17 لاکھ روپے ہیں اور ان پر ٹیکس لاگو ہے مگر انہوں نے مقررہ ٹیکس گوشوارے بھی ادا نہیں کئے اور یہ کچھ وقت کے لئے غائب ہوگئے تھے مگر ایف بی آر نے کارووائی کرکے شوکت بھکاری کو پکڑ لیا اور ایک مرتبہ پھر ٹیکس جمع کرنے کا نوٹس بھی دے ڈالا ساتھ ہی بچوں کو مہنگے اسکول میں پڑھانے اور 1 کروڑ کی بیمہ پالیسی رکھوانے پر جواب طلب کرلیا گیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.