رہنے کے لئے گھر نہیں تھا، پارک کی ٹوٹی ہوئی بینچ پر سوتا تھا ۔۔ جانیئے ایک ایسے شخص کی کہانی جو غریب سے ارب پتی بن گیا

image

ارب پتی بننے کے خواب ہر کوئی دیکھتا ہے، لیکن ہر کوئی ارب پتی نہیں بن پاتا جس کی صرف اور صرف ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے محنت، لگن، حوصلہ، نیک ارادے، نیک نیتی اور خوداعتمادی جب تک انسان اپنے اندر ان چیزوں کو ضم نہیں کرلیتا جب تک وہ اپنے حالات نہیں بدل پاتا۔ بالکل اسی طرح کی کہانی اس نوجوان کی ہے جس کے پاس رہنے کو گھر اور کھانے کے لئے کھانے کا ایک لقمہ بھی نہیں تھا، مگر اس نے ہر مشکل وقت کو بخوبی گزارا لیکن محنت کرنی نہ چھوڑی۔

یہ نوجوان نک مکوٹا ہیں جو آج سے 16 سال پہلے رومانیہ سے گریجوشن کے بعد امریکہ منتقل ہوئے تھے اور اس وقت ان کے پاس صرف 500 ڈالر تھے جوکہ ان کی دادی نے ان کو دیئے تھے، جس میں سے 100 ڈالر تو ایئرپورٹ سے اپنے مطلوبہ مقام پر پہنچنے میں لگ گئے تھے اور پھر صرف 400 ڈالر بچے تھے جس میں ان کو ایک چھوٹا فلیٹ اور کھانے پینے کا انتظام بھی کرنا تھا جب تک کہ نوکری نہیں ملتی، لیکن لیسے اتنے کم تھے کہ گھر کا انتظام نہیں ہوسکا، نک مکوٹا نے پارک میں رہنے کا سوچا، رات بھر وہ پارک کی ٹوٹی ہوئی بینچ پر سوتا تھا اور دن بھر کام کاج کی غرض سے محنت کرتا تھا۔

نک کو ایک کمپنی میں گاڑیاں صاف کرنے کی نوکری ملی تو وہ اس سے بھی نہ گھبرایا اور اس نے یہ کام آگے جاری رکھا، اسی دوران اس نے امریکہ کی زبان کو بھی سیکھا یعنی انگریزی پر بھرپور عبور حاصل کرلیا تاکہ کسی اچھی جگہ بات کرسکے۔

پھر انہیں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا لائسنس مل گیا اور وہ بروکر کام کرنے لگے، 2013 میں ای کامرس پر پارٹ ٹائم کام شروع کیا تاکہ زیادہ آمدنی ہوسکے۔ نک نے پہلے ماہ 3 سے 4 ہزار ڈالر کمائے جس سے ان کو احساس ہوا کہ ای کامرس کا کام انہیں کم وقت میں کاروباری شخصیت بنا سکتا ہے، لہٰذا انہوں نے اپنے رئیل سٹیٹ کے کام کو چھوڑ کر ای کامرس کا کام کرنا شروع کردیا۔ یہ ای کامرس ہی ہے جس کی بدولت وہ ایمازون، ای بے اور وال مارٹ جیسی کئی ای کامرس ویب سائٹس پر کئی اسٹورز کے مالک بن گئے ہیں۔

نک مکوٹا کے پاس جہاں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہنے کا کرایہ نہیں تھا وہ آج امریکہ اور اپنے آبائی شہر رومانیہ میں 100 سے زیادہ فلیٹس اور 4 قیمتی گاڑیوں کے مالک چکے ہیں، ان کی آمدنی کروڑوں ڈالرز میں ہے اور انہوں نے اپنے والدین اور بھائی بہنوں کو فلیٹس تحفے میں دیئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اب نک کے اثاثوں کی کل مالیت 68 ارب سے زائد ہے جس میں فلیٹس اور گاڑیوں سمیت کئی بیش قیمتی ہیرے کی گھڑیاں اور لگژری موٹرسائیکلیں بھی شامل ہیں۔

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.