بھائی پہلے ہمیں پیٹرول دے دیں، میں خاتون ہوں ۔۔ جانیے پیٹرول کی قلت کے باعث جب نوجوان برقع پہن کر پیٹرول لینے پہنچا تو کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ بھی ہنسنے لگیں گے

image

پاکستان میں پیٹرول پمپ بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جہاں پیٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہوئی ہیں وہیں لوگ پیٹرول اس طرح حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے کہ میدان جنگ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی تفریح بھری خبر فراہم کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون برقع اوڑھے ہوئے ہے اور پیٹرول پمپ پر موجود ہے۔ لیکن ہر کوئی اس وقت چونک گیا جب اس خاتون نے برقع اتارا تو نوجوان معلوم ہوا۔ نوجوان برقع اوڑھے ہوئے پیٹرول پمپ پر باری کا انتظار کر رہا تھا۔ جیسے ہی باری آئی تو نوجوان نے برقع اتار پھینکا، جس پر وہاں موجود ایک شخص نے ویڈیو بنا لی۔
ویڈیو بنانے والا شخص اس نوجوان کا دوست معلوم ہو رہا تھا تب ہی تو برقع اتارنے والے نوجوان نے ویڈیو بنانے والے شخص کو کچھ نہیں کہا، حالانکہ ویڈیو بنانے والا شخص اس پوری صورتحال میں ہنس رہا تھا۔
بہرحال نوجوان پیٹرول بھروانے میں کامیاب ہو گیا، لیکن جس پھرتیلے انداز سے اس نوجوان نے برقع اوڑھ کر پیٹرول بھروایا، اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص اس حوالے سے تجربہ رکھتا ہوگا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.