کراچی:شاپنگ مال کی تیسری منزل سےکودکرشخص نےجان دیدی

image

کراچی میں منگل کو 40 سالہ شخص نے راشد منہاس روڈ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔

فیڈرل بی انڈسڑیل ایریا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جمیل عباسی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ سید زہیر ولد سید ہاشم نے پلازہ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی۔ انہوں نے میزد کہا کہ شاپنگ مال کی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک شخص شاپنگ سینٹر کی تیسری منزل سے نیچے گرگیا ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی زہیر کو گلشن اقبال بلاک 4 کے ایک پرائیوٹ اسپتال لے گئے جہاں وہ علاج کے دوران انتقال کرگئے۔ بعد ازاں لاش کو عباسی شہید اسپتال منقتل کردیا گیا۔

جمیل عباسی نے کہا کہ شاپنگ مال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ایک فوٹیج پولیس کو فراہم کی جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے خود ہی چھلانگ لگائی۔

جب سماء ڈیجیٹل نے ایس ایچ او سے اس خودکشی کی وجہ دریافت کی تو ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی مکمل چھان بین سے پہلے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.