بہن 13 اور بھائی 6 سال کا ہے مگر۔۔۔ جانیے ماں باپ سے زیادہ بوڑھے نظر آنے والے دو بہن بھائی کے بارے میں

image

اس جدید دور میں جہاں سانئس کی مدد سے بیشمار بیماریوں کو علاج ڈھونڈ جا چکا ہے، وہاں کچھ ایسی بیماریاں بھی موجود ہیں، جو آج بھی لاعلاج سمجھی جاتی ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے دو بہن بھائی وہ ایسی بیماری کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے والدین سے زیادہ بوڑھے نظر آتے ہیں۔

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ سے تعلق رکھنے والے دونوں بہن بھائی "پروجیریا" نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ بہن انجلی کی اصل عمر 13 سال اور بھائی کیشوو 6 سال ہے۔

پروجیریا بیماری کیا ہے؟

پروجیریا ایک غیر معمولی بیماری ہے۔ جس کی وجہ سے بچے اپنی اصل عمر سے پہلے بوڑھے ہوجاتے ہیں۔ پروجیریا کے شکار زیادہ تر بچے 13 سال کی عمر سے زیادہ زندگی بسر نہیں کر پاتے۔ یہ بیماری دونوں جنسوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری چالیس لاکھ بچوں میں سے ایک بچے کو متاثر کرتی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دونوں بہن بھائی پیدائش کے ساتھ اس بیماری میں مبتلا تھے۔ جبکہ بوڑھے نظر آنے کے ساتھ دونوں بچے بزرگوں والی اندرونی بیماریوں کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔

دیکھا جائے تو انجلی اور کیشوو عام زندگی گزار رہے ہیں، مگر شروع سے ہی ان کی زندگی مشکلات سے گیری ہوئی ہے۔ دونوں بچوں نے بتایا کہ اسکول میں بوڑھے نظر آنے کی وجہ سے ہمارا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

بچوں کے والد کہتے ہیں کہ انہیں اپنے بچوں کی حالت پر کوئی دکھ نہیں، انہیں اپنے بچوں پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ 2016 پہلی بار ان بچوں کی خبر میڈیا پر سامنے آئی تھی، جس کے بعد ایک سماجی تنظیم نے بچوں کے علاج اور ادویات کی ذمہ داری لی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.