راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری

image

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں۔

جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہولی فیملی اسپتال میں 1 بینطیر اسپتال 3 ڈی ایچ کیو 1 مریض لایا گیا ہے جبکہ ڈینگی کے 5 مریض تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3827 ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈینگی وائرس سے ٹھیک ہو کر اسپتالوں سے 3772 افراد واپس گھر چلے گئے ہیں۔

ڈینگی کیا ہے؟

ڈینگی کے وائرس کی 4 اقسام ہیں ، ڈینگی آدھےسے زیادہ دنیا میں پھیلا ہوا ہے اور تقریباً ہر ملک میں اس کے متاثرہ لوگ موجود ہیں۔ ڈینگی دو انواع کے مادہ مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے ، ڈینگی کے کاٹے جانے کے بعد جب انسانوں میں علامات ظاہر ہوں تو اسی بندے سے تقریباً12 دن تک جینس کے مچھروں کے ذریعے وائرس پھیلتا جاتا ہے۔

 ڈینگی سے کیسے بچا جائے؟

 ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے اور مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بارش کے بعد اکثر گھروں کے آس پاس یا لان ، صحن وغیرہ میں پانی جمع ہو تو اسے فوراً نکال کر وہاں اسپرے کرنے سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.