کیا اظفر رحمٰن نے عائشہ عمر کوشادی کی پیشکش کردی؟

image

اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمٰن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ عائشہ عمر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے جبکہ اداکار اظفر سیاہ کورٹ پہنے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں کالج کے دوران کی گہری دوستی سے متعلق بات کر رہے ہیں تاہم گفتگو کے دوران اداکار اظفر رحمٰن نے اداکارہ عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کر دی۔

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکار کے جانب سے دی جا نے والی شادی کی پیشکش عائشہ عمر جواب دینے کے بجائے آنکھیں جھکا کر ہنسنے لگ جاتی ہیں۔

عائشہ عمر کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اظفر اور وہ اسکرین پر 6 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔

عائشہ عمر کی اس ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو سنجیدہ پرپوزل نہیں بلکہ اس جوڑی کا آنے والا ایک پروجیکٹ ہے جس میں یہ دونوں پرانے دوست اسکرین پر 6 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.