ایک پرندے کا ڈانس اتنا خوبصورت بھی ہو سکتا ہے؟

image

خدا نے ہر جاندار کی تخلیق بہت ہی خوبصورت انداز سے کی ہے۔ انہیں جانداروں میں چرنز پرند بھی آتے ہیں۔ اور قدرت نے ہر پرندے کو نہایت دلکش روپ دیا ہے۔ پرندوں کی خوبصورتی اور پھر ان کے اُڑنے کی صلاحیت تو ہر جاندار کو اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہے۔

پرندے خوبصورت ہونے کے ساتھ اپنے اندر مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ جیسے چیل تیز آنکھوں کی مالک ہوتی ہے اور اپنے شکار کو آسمان کی بلندی سے بھی دیکھ لیتی ہے۔ اسی طرح بلبل بہت خوش آواز پرندہ ہوتا ہے، طوطا انسانوں کی طرح بھی بولنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ بے شمار پرندے اپنی اپنی الگ صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے پرندے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو ایسا خوبصورت رقص کرتا ہے کہ دیکھنے والے بھی اس کے رقص پر فدا ہوجائیں۔

اُس پرندے کا نام 'پیروٹیا' ہے جو بیلرینا ڈانس کا ہنر رکھتا ہے۔ یہ پرندہ رقص کے دوران اپنے پروں سے ایک اسکرٹ سا بنا لیتا ہے جس کے بعدا خوبصورت انداز سے یہاں سے وہاں رقص کا جلوہ بکھیرتا ہے۔

اس پرندے کی یہ نسل صرف مغربی پاپوا، انڈونیشیا کے پہاڑی جنگلات میں پائی جاتی ہے۔ یہ کام پیروٹیا میں صرف نر (Male) انجام دیتا ہے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مادہ پیروٹیا نر پیروٹیا کو رقص کرتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔

اس خوبصورت پرندے کا ڈانس دیکھ کر ہر کوئی اس کا گرویدہ ہوجائے۔

دیکھیے ڈانس کرتے خوبصورت ویڈیو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.