دلہن اکثر دلہے کے بائیں ہاتھ پر کیوں کھڑی ہوتی ہے؟ جانیے چند ایسے حقائق جن کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں

image

دنیا کی تاریخ میں کچھ ایسے حقائق بھی موجود ہیں، جن کے بارے میں جان کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کے سامنے، تاریخ کے ان حقائق سے پردہ اٹھائیں گے، جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں۔

دلہن بائیں ہاتھ کی طرف کیوں کھڑی ہوتی ہے

آج سے پہلے آپ نے اس بات پر غور نہیں کیا ہوگا کہ دلہن اکثر دلہے کے بائیں جانب کھڑی ہوتی ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اس کا جواب ہمیں تاریخ میں ملتا ہے۔ اکثر و بیشتر افراد دائیں ہاتھ سے اپنا کام سر انجام دیتے ہیں۔ پہلے زمانے میں دلہن بائیں ہاتھ پر اس لیے کھڑی ہوتی کہ دلہے کا دائیاں ہاتھ خالی رہ سکے، اور اگر اسے کوئی خطرہ محسوس ہو تو وہ فوراً حملہ کرسکے۔

جانوروں پر مقدمہ

مڈل ایجز کی دور کی بات ہے، جب یورپ میں ایک انوکھا رواج تھا، جہاں جانوروں کو سزائے موت دی جاتی تھی۔ 14 سو عیسوی کے قریب کہا جاتا ہے کہ دو سوروں نے ایک انسان کی جان لے لی تھی۔ جس کے بعد ان پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسی طرح سزا کے طور پر کسی جانور کو شہر سے بے دخل بھی کردیا جاتا تھا۔

گیبریل گراناڈوس پوسٹ مین

اسپین سے تعلق رکھنے والے گیبریل گراناڈوس کو 1972 میں 3 لاکھ 84 ہزار 9 سو 12 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ اب تک کی تاریخ میں، کسی بھی شخص کو دی جانے والی سب سے لمبی سزا ہے۔ گیبریل کے اوپر 42 ہزار خط نہ پہنچانے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ جبکہ گیبریل کو 14 سال جیل میں گزارنے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

مردہ کے ساتھ تصویر

19 ویں صدی میں برطانیہ میں یہ ایک عام بات تھی کہ اگر کوئی شخص مر جاتا، تو اسکے گھر والے اس مردہ شخص کے ساتھ تصاویر لیتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ عمل اس لیے کیا جاتا تھا تاکہ گھر والوں کے غم میں کمی ہوسکے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.