ناریل کے پانی کے بے شمار فائدے

image

 ناریل کے پانی میں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔

ماہرین کے مطابق ناریل کے پانی کو بچوں کے ڈبے کے دودھ سے بہتر جانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ناریل کا پانی ہمیں کئی بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔

یاد رہے کہ ناریل کا پانی دنیا کے بہترین مشروب میں شامل ہے اس پانی میں ہمیں مکمل غذائیت ملتی ہے۔

ناریل کے پانی میں وٹامن بی، وٹامن سی، کیلشیم، میگنیشیم، پروٹین اور آئرن پایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ناریل کا پانی دن میں صرف ایک بار ہی استعمال کریں اور ایک سے زیادہ ناریل کا پانی نہ پیئں زیادہ ناریل کے پانی کا استعمال نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ناریل کا پانی سردیوں کی نسبت اگر گرمیوں کے موسم میں استعمال کیا جائے تو فوائد زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

تحقیق سے واضح ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں ناصرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا فشار خون بھی معمول پر رہتا ہے۔

اس کے علاوہ ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں یہی نہیں ناریل کا پانی خون میں شکر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

اگرآپ چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو فوری طور پر ناریل کے پانی سے چہرے کا مساج کریں ۔

علاوہ ازیں ناریل کا پانی ہاتھوں کو نرم اور ناخنوں کو خوبصورت رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.