ارباز اور ملائیکا اروڑا کے بیٹے نے سلمان خان کو کیوں مارا ؟

image

سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا کے بیٹے ارحان خان نے مجھے ایک بار لاتوں سے مارا تھا۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے کردار ’چلبل پانڈے‘ سے کون واقف نہیں جس نے فلم کے تمام سیکوئل میں ایک دبنگ پولیس افسر کا کردار ادا کیا جو برائی کے خلاف جنگ کرتا دکھائی دیتا ہے اور فلم میں وہ اپنے سوتیلے بھائی ’مکھی‘ کا کردار ادا کرنے والے ارباز خان کو بھی مارتے ہیں۔

سلمان خان نے انکشاف کیا ہے فلم کی شوٹنگ کے دوران جب میں اور ارباز خان لڑرہے ہوتے ہیں تو اس دوران میں ارباز خان کو مارتا ہوں اور جیسے ہی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوتی ہے تو ارباز خان کا بیٹا ارحان خان (جو اس وقت صرف 8 سال کا تھا)، میری طرف آتا ہے اور مجھے مارنے لگ جاتا ہے جس پر میں نے پوچھا کیا ہوا بیٹا ؟

ارحان خان نے جواب دیا کہ آپ نے میرے پاپا کو کتنی بری طریقے سے مارا جس پر پہلے میں تو ہنسا اور پھر اسے گلے لگالیا، تھوڑی دیر بعد میں نے ارباز خان کو بلاکر اسے بھی گلے لگایا اور ارحان خان کو سمجھایا کہ ہم حقیقیت میں نہیں لڑرہے تھے بلکہ یہ فلم کی شوٹنگ کا حصہ تھا اور پھر اس کے سامنے پورا سین دوبارہ دہرایا جس سے اسے سمجھ آگیا۔

واضح رہے سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ کے اب تک دو سیکیوئل بن چکے ہیں جس میں ان کے ساتھ ارباز خان اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ دبنگ تھری میں سلو میاں نے سائی منجریکر کو بھی بالی ووڈ میں متعارف کروایا تھا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.