سیاست صرف میں کروں گی، زرداری اپنا بزنس دیکھیں گے ۔۔ بینظیر بھٹو نے شادی کے لیے کون سی 3 شرطیں رکھی تھیں؟ جانیئے ان کی زندگی سے متعلق اہم باتیں

image
آج محترمہ بینظیر بھٹو کی 14 ویں برسی ہے۔ ان کے چاہنے والے ہزاروں افراد گڑھی خُدا بخش میں ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے قافلوں کی صورت میں پہنچ رہے ہیں۔ وہیں ہزاروں لوگ بینظیر کو یاد کر کے غمزدہ ہیں۔ سندھ کی بیٹی کے لقب سے بینظیر آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

حق اور سچ کی بات

بینظیر بھٹو نے اپنے سیاسی کیریر میں کبھی کسی کے ساتھ دوغلا رویہ نہیں اپنایا۔ ہمیشہ حق اور سچ کی بات کھل کر سامنے رکھی۔ یہ وہ خاتون تھیں جنہوں نے کبھی کسی کو بُرے القاب سے نہ پکارا۔ ہمیشہ عزت کے دائرے میں رہ کر اپنی بات کی۔

سیاست کی ڈگری

یہ ان سیاستدانوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے باقاعدہ سیاست کی ڈگری لے کر ملک کا بیڑہ اُٹھایا اور کامیابی سے آگے لے کر چلیں۔

کپڑے

آپ نے غور کیا ہوگا کہ بینظیر اپنی جوانی کے کچھ ادوار میں سکرٹس اور ساڑھی زیب تن کرتی تھیں جن میں بہت کم ہی ایسا دیکھا گیا کہ ان کے سر پر دوپٹہ نہ ہو۔ لیکن زیادہ تر وہ دوپٹہ سر پر اوڑھ کر رکھتی تھیں۔

دوپٹہ

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جس وقت بینظیر کو گولی لگی اور ان کو ہسپتال لے جایا گیا۔ اس وقت ان کے سر پر دوپٹہ نہ تھا، محض خون میں لت پت جامنی قمیض اور سفید شلوار میں تھیں۔ ڈاکٹر قدسیہ انجم قریشی جنہوں نے آخری وقت میں بینظیر کی دیکھ بھال کی، انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ جس وقت بینظیر کو ہمارے پاس لایا گیا، ہم نے دیکھا کہ ان کے گلے میں پھولوں کے بے شمار ہار تھے، مگر دوپٹہ موجود نہ تھا۔ بینظیر قتل کیس کی تفتیش میں بھی کہیں اس دوپٹے کا ذکر نہیں۔ آخر بینظیر کا وہ دوپٹہ کہاں گیا؟ یہ آج بھی سوالیہ نشان ہے۔

سیاسی کیریر

سیاسی کیریر کی بات کریں یا گھریلو معاملات، ازدواجی زندگی ہو یا پھر ایک ماں کا کردار، بینظیر نے ہر طرح سے خود کو منوایا۔ بچوں کی پرورش بھی کی اور ملک کی وزیرِاعظم بن کر عوامی سطح پر لوگوں کا ساتھ دیا۔

خواتین کے لیے پریفیکشن

خواتین کے لیے پریفیکشن کی سب سے خوبصورت اور بہترین مثال بینظیر ہیں۔ ان کے کپڑے، ان کا میک اپ، ان کا انداز، ان کی مضبوط نگاہ، اعلیٰ کردار اور مجموعے میں بات کرنے کا بہترین فن ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ بینظیر نے زرداری سے شادی کرنے کے لیے کون سی 3 شرائط رکھی تھیں؟

شرائط:

٭ بینظیر نے شادی سے پہلے سب سے بڑی یہ شرط رکھی تھی کہ میں اپنا نام تبدیل نہیں کروں گی۔ میں بینظیر زرداری نہیں، بینظیر بھٹو ہی کھلاؤں گی۔

٭ میری سیاست کا مرکز کلفٹن اور المرتضیٰ رہیں گے، یعنی والد کا گھر سیاست کا مرکز ہوگا، زرداری کا گھر نہیں۔

٭ سیاست صرف میں (بینظیر) کروں گی۔ زرداری اپنا بزنس کریں گے۔ صرف یہی نہیں بینظیر نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کے خاندان کا کوئی بھی فرد سیاست میں نہیں آئے گا۔

آصف زرداری نے ان سب شرائط پر ہاں کی تھی جس کے بعد منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔

بینظیر کی شادی کا جوڑا کس نے بنایا تھا؟

بینظیر بھٹو نے اپنے نکاح پر والدہ کی پسند کا ریشم رواج کا جوڑا پہنا تھا۔ جس کو ڈیزائنر عنبر وارثی نے بنایا تھا۔ را سلک کا کپڑا، دوپٹہ شیفون کا تھا اور زردوزی کا کام کیا ہوا تھا۔

بینظیر کے کپڑے کہاں سے بنتے تھے؟

بینظیر کے زیادہ تر کپڑے پاکستان اسٹائل آن نیٹ کے ڈیزائنر بناتے تھے۔ دیگر سکرٹس اور ساڑھی کے لیے ان کے ڈیزائنر غیر ملکی تھی۔

میشاء شفیع اور بینظیر۔۔

بینظیر اپنی شادی پر جس طرح تیار ہوئی تھیں بالکل اسی طرح میشاء شفیع بھی تیار ہوئیں اور انہوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ جس پر انہوں نے لکھا کہ میں بینظیر سے مل رہی ہوں۔ جس پر لوگوں نے تنقید بھی کی اور کچھ لوگوں نے خوب سراہا۔

والدہ کی برسی

والدہ کی برسی پر بچوں کو ماں کی یاد خوب ستاتی ہے۔ بختاور بھٹو نے والدہ کی برسی پر ان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اب پہلے سے بھی زیادہ یاد آتی ہے۔ میری والدہ اس دنیا میں ہوتیں تو اس سال پہلی بار نانی بنتیں۔

گڑھی خُدا بخش میں بینظیر کا مزار:

گڑھی خُدا بخش میں بینظیر کے مزار پر جہاں لاکھوں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں عوامی اجتماعات میں فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.