آج کے جدید دور میں موبائل فون کے ذریعے ایک ایس ایم ایس یا کوئی بھی ای میل ایک کلک کے پر سیکنڈز میں ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ جاتی ہے ورنہ پہلے تو کئی ماہ تک خط کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔
کئی بار تو خط اپنی منزل تک پہنچ بھی نہیں پاتے ہوں گے۔لیکن امریکہ میں ایسا واقعہ ہوا جہاں ایک خط کو اپنی منزل تک پہنچنے میں 68 سال لگ گئے۔
امریکی ریاست مینیسوٹاسے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کےساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ سوزن نورڈن نامی خاتون اپنے نئے گھر میں منتقل ہوئی تھیں جہاں انہیں اپنا خط موصول ہوا۔
موصول ہونے والے خط میں ١٩٦٣ کی تاریخ درج تھی اور جن کے نام خط بھیجا گیا تھا وہ مسٹر اینڈ مسز ایڈ نیلسن تھے۔
سوزن نورڈن نے کے کیو ڈی ایس ٹی وی کو بتایا کہ میں خط کی تاریخ پڑھ کر حیران رہ گئی تھی۔ خط کوپن ہیگن (دارالحکومت ڈنمارک) سے کسی نے بھیجا تھا اور خط میں کسی جِمی نامی بچے کی پیدائش کی خوش خبری سنائی گئی تھی جسےدیکھ خاتون دنگ رہ گئیں۔
نورڈن نے جب پرانے مالک مکان کے رہائشیوں کا پتہ کیا تو وہ مسٹر اینڈ مسز ایڈ نیلسن ہی تھے۔ خاتون نے ان کے کسی عزیز کو ڈھونڈنے کے لیے فیس بُک کا سہارا لیا اور بالآخر ان کی پوتی سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئیں جن کا نام کونی اینڈرہوم تھا۔