ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی

image

ملکی زر مبادلہ ذخائر 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی سے 23 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 7 جنوری 2022ء کو ختم ہونیوالے ہفتے تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ذخائر 23 ارب 90 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 ارب 59 کروڑ 79 لاکھ ڈالر جبکہ نجی بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 35 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی زرمبادلہ ذخائر میں 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.