پری زاد کے گھر کی قیمت 60 کروڑ سے کم ہوگئی ۔۔ اب کتنی قیمت میں خریدا جاسکتا ہے؟ جانیئے

image

مشہور ڈرامہ سیریل 'پری زاد' نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ سامعین اس ڈرامے کی آخری قسم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو کہ سینما ہاؤسز میں نشر کی جائے گی۔

گذشتہ چند روز قبل پری زاد ڈرامے میں جو اداکار کا عالیشان محل جیسا گھر دکھایا گیا اس کی قیمت سے متعلق خبریں مقبول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس محل نما گھر کی قیمت 60 کروڑ ہے، اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اب اس گھر کی قیمت کم کیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ڈرامے میں دکھائے گئے عالیشان گھر میں مجموعی طور پر 14 بیڈ رومز ہیں، جن میں سے چار کمرے پہلی منزل پر بیڈ روم کے طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

خوبصوت گھر 6 ہزار کین مربع گزز کے رقبے پر قائم ہے اور گھر کی تعمیر 38000 مربع فٹ پر ہوئی ہے، یہ گھر اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں موجود ہے،اور وہاں تمام ہی گھر اسی طرز کے بنے ہوئے ہیں۔

ڈرامہ سیریل پری زاد میں دکھایا جانے والا گھر ایئرکنڈیشنڈ ہے مگر تاحال گھر کے کئی حصوں میں اب بھی اے سی سسٹم نصب نہیں ہے، اس لیے گھر کی فوری قیمت 57 کروڑ 50 لاکھ روپے بھی ہو سکتی ہے۔

مذکورہ عالیشان گھر کے مالک کا نام عثمان ظفر چیمہ ہے جن کا یہ گھر ملکیت ہے اور وہ بیرون ملک مقیم ہیں جو اپنے اس گھر کو موجودہ حالت میں 57 کروڑ 50 لاکھ روپے کی قیمت پر دے سکتے ہیں۔

لوگوں کو پری زاد ڈرامے میں دکھایا جانے والا یہ گھر خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.