مرد کو بھی درد ہوتا ہے، وہ بھی روتا ہے ۔۔ چند ایسے واقعات جہاں مرد مجبور ہوتا ہے، لیکن اس کی کوئی نہیں سنتا

image

مرد کی زندگی ایک روبوٹ کی طرح ہوتی ہے جو چاہے جتنا ہی تھکا ہوا کیوں نہ ہو، اپنے گھر والوں کے لیے کام کرتا ہے۔ ان کی خواہشات کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایک جملہ بہت آسانی سے کہہ دیا جاتا ہے کہ مرد کو درد نہیں ہوتا، مرد نہیں روتا۔ لیکن اس بات کو سجھنے والے لوگ بہت کم ہیں۔ مرد بھی ایک انسان ہے اور ہر انسان کو تکلیف ہوتی ہے۔ برا لگتا ہے۔ اس کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ مرد بیشک ایک مضبوط جان ہے۔ مگر درد تو اس کو بھی ہوتا ہے۔

کیوں یہ معاشرہ مردوں کے جذبات کو نہیں سمجھتا؟ کیوں صرف ایک عورت کو مظلوم اور مرد کو مضبوط ثابت قرار دیا جاتا ہے؟ مرد وہ گلشن ہے جس کی ہنسی سے گھر میں رونق ہے۔ مرد کے آنسو گھر کو قبرستان بنا دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ کمانے والا اکیلا ہوتا ہے، اس پر ماں باپ کی ذمہ داری بھی ہے، بھائی بہن کی بھی، بیوی اور بچوں کی بھی۔ چاہے اس ذات میں ایک قدم بڑھانے کی ہمت ہو یا نہ وہ اپنے گھر والوں کی خاطر کہاں سے کہاں اکیلا ہی چل پڑتا ہے۔ پورا دن گھر سے باہر رہ کر گھر والوں کی خوشی کے لیے کام کرتا ہے۔

مرد مجبور ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے میں مذید کام نہیں کر سکتا، میں اتنے زیادہ اخراجات نہیں اٹھا سکتا۔ مرد اس وقت بھی مجبور ہوتا ہے جب وہ اپنے گھر میں اپنی پسند سے شادی کرنے کا اقرار کرے اور اس کی ماں اپنی مرضی مسلط کردے۔ مرد اس وقت بھی مجبور ہوتا ہے جب اس کی ماں کہے کہ بیٹا بہن کی شادی کے جہیز کا سارا خرچہ تمہیں اٹھانا ہے۔ مرد اس وقت بھی مجبور ہوتا ہے جب اس کا بھائی اس سے قرضہ مانگے۔ وہ اس وقت بھی مجبور ہوتا ہے جب اس کی بیوی میکے جانے کی دھمکی دے دے۔ کیوں ہمارے ہاں آج بھی مرد کے جذبات کو نہیں سمجھا جاتا؟

ہمیں صرف عورتوں کے مسائل کو ہی نہیں مردوں کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیئے۔ ان کے ساتھ بھی دُکھ بانٹنے چاہیے۔ اگر آپ نفسیاتی اداروں کا دورہ کریں تو وہاں بھی آپ کو زیادہ تعداد مردوں کی ملے گی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مرد کتنا بے بس اور مجبور ہے۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.