مغرب کی وعدہ خلافی سے صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے، روس

image

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ مغرب کی وعدہ خلافی سے صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے ہم مغرب کے وعدوں کا مزید انتظار نہیں کریں گے۔

ماسکو میں پریس کانفرنس پریس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نیٹو اپنی مرضی ہر کسی پر ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر ہم جانتے ہیں کہ اپنی سلامتی کو کیسے یقینی بنانا ہے۔

سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس کسی بھی صورت میں اپنی سلامتی کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں اور وعدوں کا زیادہ دیر انتظار نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے یورپی سلامتی سے متعلق معاہدے کا مسودہ پیش کرنے کی کوشش کی تھی مگر اسے غلط سمجھا گیا۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی جانب سے روس کی خودمختاری پر حملوں کو قطعی طور پر ناقابل قبول  نہیں سمجھتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کی خودمختاری کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح روس کے ساتھ ساتھ کم و بیش آزاد پالیسی کے حامل دوسرے ممالک پر مغرب کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے، امریکا کی جانب سے اس طرح کے تصورات بعض ممالک کے حوالے سے کام کر سکتے ہیں لیکن ماسکو کے لیے یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس امریکا اور نیٹو سے قانونی تحفظ کی ضمانتیں حاصل کرنا چاہتا ہے کیونکہ مغربی شراکت داروں نے کبھی بھی اپنی سیاسی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اب ان پر عمل درآمد نہیں کریں گے۔

سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ نیٹو اپنی تنظیم میں نئے اراکین کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور نیٹو کی توسیع چاہتا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.