کورونا کی موجودہ صورتحال اس وقت کنٹرول میں نظر آرہی ہے، مرتضیٰ وہاب

image

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال اس وقت کنٹرول میں نظر آرہی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج اس وقت کرتے ہیں جب پیپلز پارٹی کام کررہی ہوتی ہے ، سندھ حکومت ایساقانون لائی ہے جس کاماضی میں لوگ خواب دیکھتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا دینا ہے تو غربت،بھوک افلاس کے خلاف دیں ، آٹا،چینی،ادویات کی مہنگائی کےخلاف احتجاج کریں تو ہم ساتھ دینگے ، خوش ہوتی پی ٹی آئی مہنگائی کےخلاف دھرنا دیتی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ احتجاج یہ بلدیاتی قانون کے خلاف کررہے ہیں ، صدرمملکت چاہتے تو گزری کی عوام کیلئے کچھ کرلیتے ، گراؤنڈ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائےگا ، یہ لوگ باتیں کرنے پر یقین رکھتے ہیں،کام پر نہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا ہے کہ ہم غریب بچوں کو بھی وہی سہولت دینگے جو امیر کے بچوں کو ملتی ہے ، خوشی ہوتی ایم کیو ایم مہنگائی کےخلاف دھرنا دیتی۔

انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں سختی نہ کریں تو ایس او پیز پر عمل کریں ، کورونا کی صورتحال کو سندھ حکومت مانیٹر کررہی ہے ، ماضی میں کیسز میں اضافہ ہورہا تھا تو اسپتالوں پر دباؤ تھا ، موجودہ صورتحال میں ویکسینیشن کی وجہ سے فائدہ ہوا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت12 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ، موجودہ صورتحال اس وقت کنٹرول میں نظر آرہی ہے ، پیپلز پارٹی کراچی اور سندھ کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی ، پیپلزپارٹی بلاتفریق کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.