اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک اہلکار شہید 2 زخمی

image

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہو گئے ہیں جب کہ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پولیس پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

پولیس پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ دو زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ معمول کی چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں پہ فائرنگ موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے کی۔ یہ افسوسناک واقعہ ناکہ جیلانیہ پرپیش آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے درپیش صورتحال میں دلیری سے ملزمان کا مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

اسلام آباد پولیس جاں بحق ہونے والے نوجوان کیخلاف 2 مقدمات سامنے لے آئی

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملنے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور دیگر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں جب کہ متعلقہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.