خواتین اپنے شادی کے جوڑوں کے لئے کافی حساس ہوتی ہیں۔ لباس میں زرا بھی اونچ نیچ ہوجائے تو پھر توڈیزائنر یا درزی کی خیر نہیں۔ اور اگر کوئی کسی خاتون کے شادی کے لباس کو قینچی سے کاٹ ڈالے تو؟
ایسا واقعہ پیش آیا چین میں جہاں ایک خاتون برائیڈل سیلون میں داخل ہوتے ہی انتہائی تیزی سے عروسی لباس کاٹنے لگتی ہے۔ ویڈیو بنانے والا شخص خاتون کو کہتا بھی ہے کہ ہر جوڑے کی قیمت ایک ہزار سے دس ہزار چائینیز یوان ہے جس پر خاتون رکے بغیر غصے میں جواب دیتی ہی کہ ایک تو کیا دسیوں ہزار ایوان ہوں مگر یہ جرمانہ ہے۔
یہاں تک کہ غصیلی خاتون ایک سرخ سنہری لباس بھی کاٹ ڈالتی یں جس کی قیمت ویڈیو بنانے والا شخص 10 ہزار یوان بتاتا ہے جو کہ پاکستانی تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار بنتے ہیں۔
خاتون کے غصے کی اصل وجہ یہ تھی گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ان کی شادی تھی جس کے لئے انھوں نے عروسی پیکج بک کروایا تھا لیکن شادی منسوخ ہونے کی وجہ سے جب انھوں نے رقم واپس مانگی تو سیلون والوں نے انھیں دینے سے انکار کردیا۔ اسی غصے میں انھوں 32 شادی کے جوڑوں کو تباہ کردیا جس کی وجہ سے سیلون کو کوئی لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔