فواد عالم کا نام پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ

image

کراچی: فواد عالم کی دو کارکردگیوں کو انفو ٹیسٹ پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

فواد کی دو پرفارمنسز کو انفو ٹیسٹ پرفارمنس آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس میں ان کی پہلی پرفارمنس جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے کراچی ٹیسٹ میں 109 رنز شامل ہے۔

فواد عالم کی دوسری پرفارمنس کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 124 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے کے باعث شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹرفواد عالم کی ویب سیریز ’خود کش محبت‘ کے ٹریلر کی دھوم

ان کا مقابلہ ریشابھ پنت، جوروٹ، کائل میئرز، لاکیش راہول، روہت شرما اور ڈیون کونوے سے ہوگا جبکہ روہت شرما اور جوئے روٹ کی بھی دو پرفارمنسز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 36 سالہ پاکستانی آل راؤنڈر فواد عالم نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ ہی سنچری اسکور کی تھی۔

فواد عالم نے ڈیبیو میچ کی دوسری اننگ میں 168 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی جس میں انہوں نے 15 چوکے اور 1 چھکا لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد عالم کے ’ارطغرل غازی‘ کے انداز میں جشن منانے کے پیچھے کیا راز ہے؟ فواد عالم نے راز بتا دیا

فواد عالم اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 15 ٹیسٹ، 38 ونڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جبکہ انہوں نے ٹیسٹ میں کل 953 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 5 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فواد عالم کے ونڈے کیریئر میں 966 رنز ہیں جس میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں صرف 194 رنز ہی اسکور کیے ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.