واٹس ایپ میں چھپی خفیہ ٹِرکس سے دوستوں کو حیران کریں

image
واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے نت نئے فیچرز اور ٹولزتو متعارف کراتا ہی رہتا ہے لیکن اس ایپ کے اندر بہت سی ایسی ٹرکس ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے دوستوں کو حیرت میں مبتلا کر سکتے ہیں ۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ سیٹنگ میں موجود فیچر کی مدد سے استعمال کنندگان کسی دوسرے کے علم میں لائے بنا اس کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس ٹرک کے لیے آپ کی ایپ کو اپ ڈیٹڈ ہونا چاہیئے۔

دوسروں کے اسٹیٹس پر اپنی سرگرمیاں چھپانے کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں؛

1۔ واٹس ایپ ایپلی کیشن کھولیں

2۔ سیٹنگز میں جائیں اور ’ اکاؤنٹس‘ پر ٹیپ کریں

3۔ یہاں آپ کو مختلف آپشن دکھائی دیں گے، جن میں سے سرفہرست ’ پرائیویسی‘ کو منتخب کریں

4۔ یہاں موجود چوتھے آپشن ’ ریڈ ریسیٹ ‘ کو غیر فعال کردیں

اس آپشن کو غیر فعال کرنے کے بعد آپ کسی بھی صارف کا اسٹیٹس اس کے علم میں لائے بنا دیکھ سکتے ہیں۔

ریڈ ریسیٹ کو غیر فعال کرنے کی وجہ سے آپ بھی کسی فرد کو بھیجے گئے پیغام پر بلیو ٹک نہین دیکھ سکیں گےجو کہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ وصول کنندہ نے آپ کا پیغام دیکھ، سن اور پڑھ لیا ہے۔

یاد رہے کہ اگر آپ اس فیچر کو دوبارہ ان ایبل (فعال) کر تے ہیں تو پھر گزشتہ 24 گھنٹوں میں آپ جن صارفین کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں وہ اس بات سے آگاہ ہوجائیں گے۔

 

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.