کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے باعث جہاں پاکستان میں آن لائن کام کرنے پر زور دیا جا رہا ہے وہیں بھارت میں بھی اسی طرح آن لائن کام کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ عدالتی سماعت بھی ورچوئل طریقے سے کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے شہر کیرالا میں ایک شخص نے دورانِ سماعت شیوو بھی بنانی شروع کر دی اور دانت بھی برش کرتا رہا۔ جس پر جج نے کوئی نوٹس نہ لیا اور عدالتی کارروائی جاری رکھی۔ لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔