پیپلزپارٹی مصنوعی اکثریت سے سندھ پر قابض ہے،خالدمقبول صدیقی

image

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی مصنوعی اکثریت کے ذریعے سندھ پر قابض ہے، انہوں نے سندھ کو لسانی بنیادوں پرسندھ کو تقسیم کیاہم ان کیساتھ نہیں رہ سکتے۔

اتوار کو کراچی میں ورکرزکنونشن سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں جمہوریت کا جنازہ نکلا ہوا ہے، ملک میں جمہوريت ايکسپائری ڈيٹ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب جب ایوان میں نہیں تھےتو ہم نےسڑکوں پر فیصلےکرائے ۔۔۔ اب وہ وقت دوبارہ آگیا ہے، کورٹ نہيں تو روڈ فيصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جناب وزيراعظم!ہميں نہيں آپ کوہماری حمايت کی ضرورت ہے، ہمارا اتحاد صرف پاکستان کو بچانے کی خاطر ہے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم کو ایم وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وفاق کوکہتاہوں ۔۔ کارکن کے قتل پرایکشن نہیں لیا تو کسی کوچین سے بیٹھنے نہیں دینگے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.