وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی کی قیمت میں 100 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی کی نئی ویلیوشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ویلیوشن کے مطابق پراپرٹی کی ویلیویشن میں 100 فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی یکم دسمبر کو کی گئی پراپرٹی ویلیوشن کو اسٹیک ہولڈرز نے چیلنج کیا تھا جسے بعد ازاں ایف بی آر کی جانب سے واپس لے لیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی ویلیوشن کا اعلان یکم فروری کو کیا جائے گا۔نئی ویلیوشن کے مطابق ای سیون میں رہائشی علاقے میں زمین کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے مربع گز مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں میں 94 ہزار 500 روپے فی مربع گز قیمت مقرر کی گئی تھی۔ای الیون سیکٹر رہائشی علاقے میں زمین کی فی مربع گز قیمت 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں 41 ہزار 800 روپے فی مربع گز تھی۔ ایف سیون علاقے میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے فی مربع گز قیمت مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں 91 ہزار 700 روپے فی مربع گز قیمت مقرر کی گئی تھی۔ایف سکس میں نئی ویلیوشن کے مطابق فی مربع گز رہائشی علاقے میں قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں 93 ہزار 500 رویے مقرر کی گئی تھی۔ایف ٹین رہائشی علاقے میں فی مربع گز قیمت 78 ہزار ایک سو روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ایف الیون رہائشی علاقے میں فی مربع گز قیمت 74 ہزار 800 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار مقررکی گئی ہے۔بلیو ایریااسلام آباد میں کمرشل دکانوں، فلیٹس، بیسمنٹس کی قیمتیں فی مربع گز کے حساب مقرر تھیں جبکہ نئی ویلیوشن کے مطابق قیمتیں فی مربع فٹ کے حساب سے مقرر کی گئی ہیں۔2019 میں بلیو ایریا میں دکان کی فی مربع گز قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 660 روپے مقرر تھی جبکہ نئی ویلیوشن میں بلیو ایریا اسلام آباد میں دکان کی فی مربع فٹ قیمت 48 ہزار 611 روپے مقرر کی گئی ہے۔بلیو ایریا میں فلیٹ یا دفتر کی فی مربع فٹ قیمت 18 ہزار 889 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں 92 ہزار 664 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی تھی۔نئی ویلیوشن کے مطابق انڈسٹریل پلاٹ کی فی کنال قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔نئے ویلیوشن کے مطابق آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں فی کنال قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔چک شہزاد میں نئی ویلیوشن کے مطابق ایک کنال کے فارم ہاؤس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی ویلیوشن کے مطابق چک شہزاد میں ایک کنال کے فارم کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔دوسری جانب رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ احسن ملک کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ویلیوشن ایف بی آر کا کام نہیں ہےیہ ڈپٹی کمشنر کا کام ہے، اس کا اختیار انہیں دیا جانا چاہیے ۔احسن ملک نے مزید کہا کہ پراپرٹی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ ہونا چاہیے۔ Square Adsence 300X250