آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں؟ عدالت کا ڈی آئی جی لیگل پنجاب پر اظہارِ برہمی

image

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی لیگل سے کہا کہ آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں؟ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں کوٹہ کے تحت نوکریاں نہ دینے کے خلاف  درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے خواجہ سرا عاشی جان کی درخواست پر سماعت کی.

ڈی آئی جی لیگل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت لاہور ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی لیگل سے سوال کیا کہ خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟

ڈی آئی جی لیگل نے عدالت کو جواب دیا کہ میں یہ درخواست دیکھ لیتا ہوں جس پر جسٹس شجاعت علی ڈی آئی جی لیگ پر شید برہم ہوئے اور کہا کہ آپ یہاں باغِ جناح میں سیر کرنے آئے ہیں؟

ڈی آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ 21 جنوری کو اس درخواست کا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔

جسٹس شجاعت لاہورہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سوشل ویلفئیر ڈپیارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سماعت میں ریمارکس دیے کہ متعلقہ محکمہ بتائے کہ خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کے لیے کتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں؟

درخواست گزار خواجہ سرا عاشی علی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے محکمے میں خواجہ سراؤں کو بھرتی نہیں کیا جا رہا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.