انتظار کی گھڑیاں ختم، بچوں کیلیے پاکستان کا پہلا گیم شو تہلکہ مچانے کیلیے تیار

image
بچوں کے لیے پاکستان کے پہلے گیم شو کے حوالے سے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں اور ’بچہ لوگ گیم شو‘ کل ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کا نمبر ون چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ اپنے منفرد اور ہٹ پروگرامز کی وجہ سے عوام میں بہت مقبولیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب سے چینل انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لیے گیم شو کا اعلان کیا گیا ہے تب سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی اس پروگرام کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

Advertisement بول نیوز کی جانب سے پچھلے کچھ دن سے وقتاً فوقتاً ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کے حوالے سے تفصیلات اپنے صارفین کے ساتھ شیئر کی جاتی رہی ہیں جس میں انہیں پروگرام کے میزبان سمیت دیگر معلومات فراہم کی گئی ہیں لیکن اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ اداکار احمد علی بٹ ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی میزبانی کیلیے تیار

پاکستان کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی  بٹ کی میزبانی میں بچوں کے لیے پاکستان کا پہلا گیم شو ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کل دھماکے دار انٹری دینے کے لیے تیار ہے جس میں شو کے میزبان بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ اور موج مستی کریں گے ۔

پروگرام ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ میں کون کون سے سیگمنٹس رکھے گئے ہیں یا پھر گھر بیٹھے بچے اس گیم کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں، ان سب کے لیے آپ کو بس ایک دن اور انتظار کرنا پڑے گا جس کے بعد آپ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کردیا جائے گا۔

’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ 29 جنوری سے ہر ہفتہ کے شام 5 بجے صرف ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ پر نشر ہوگا جس میں میزبان احمد علی بٹ اپنی کامیڈی اور منفرد گیمز کے ذریعے تمام صارفین کو انٹرٹینڈ کریں گے۔

اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

 ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.