بلوچستان: خواتین کے تحفظ کیلئے پولیس ویمن سیفٹی ایپ متعارف

image

بلوچستان میں خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان پولیس ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرادی گئی۔

آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ کے مطابق طالبات اور ورکنگ وومن بلوچستان پولیس وومن سیفٹی ایپ سے استفادہ کرسکتی ہیں، خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہے، خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو بذریعہ ایپ مدد حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیفٹی ایپ کے ذریعے سنگل ٹیب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آئی جی بلوچستان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں ایپ کے ذریعے الرٹ کے بٹن سے آپ اپنی فیملی اور بلوچستان پولیس کو مطلع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یپ کی بدولت ہنگامی صورتِحال میں آپ کی فیملی اور بلوچستان پولیس کو الرٹ موصول ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.