کیا اب یہ مینڈک بھی کھائیں گی۔۔۔۔منال خان کی کھانے کی مزاحیہ وڈیو وائرل

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان فنکار بہنیں منال اور ایمن خان نوجوان نسل میں خاصی مقبول ہیں، ان کے ڈراموں سے زیادہ ان کی شادیاں لوگوں میں مقبول ہوئیں جو کہ کئی دن تک لوگوں میں زیرِبحث رہیں۔

گذشتہ سال ستمبرمیں ہونے والی منال خان کی شادی، پھر ان کے ہنی مون اور اس کے بعد بھی ان کی سیرو تفریح کی وڈیوز اور تصاویر ان کے مداحوں میں خاصی پسند کی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر منال خان اور ان کے شوہراحسن محسن اکرام خاصے ایکٹو رہتے ہیں، حال ہی میں فیس بک پر ان کی عید کے بعد ایک ریسٹورینٹ میں سی فوڈ کھانے کی مزاحیہ وڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں منال خان ایک ٹیبل پر بیٹھی کھانا کھا رہی ہیں اور کھانا کھاتے ہوئے وہ سامنے رکھے پلیٹر میں سے مینڈک نما چیز اٹھاتی ہیں، جس پران کے شوہر احسن ان سے انگریزی میں کہتے ہیں کہ" یہ تمہیں پسند ہے؟ یہ مزیدار ہے اسے کھاؤ" جس پر منال منہ بنا کر اسکو واپس پلیٹ میں رکھ دیتی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.