دوبارہ بھی کپتان کے لئے نکلیں گے ۔۔ سیالکوٹ جلسہ، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

image

پی ٹی آئی آج سیالکوٹ میں کامیاب جلسہ کرنے والی تھی جس کے لئے کئی روز سے تیاریاں چل رہی تھیں۔ مقامی قیادت ہر طریقے سے بہتر انتظامات اور جلسے کی کامیابی کے لیے کوشاں تھیں۔ گزشتہ رات سے ہی جلسہ گاہ میں کارکنان موجود تھے۔

حکومت کی جانب سے جلسے کو رکوانے کے لیے کئی کوششیں کی گئیں۔ آج صبح پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کو گرفتار کرلیا۔ عثمان ڈار نے قیدی وین سے اپنا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کہا کہ: " امپورٹڈ حکومت جتنی بھی کوشش کرلے ہم خان کے لئے اپنا یہ جذبہ، اپنا خون، اپنی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ خون کے آخری قطرے تک کپتان کے لئے نکلیں گے۔ حکومت ڈر گئی ہے پی ٹی آئی کے چاہنے والوں سے اور جلسے کے شرکاء سے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں کہ دیکھ کر ہیبت طاری ہو جاتی ہے۔ "

پولیس نے جلسہ گاہ سے علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کی کوشش کی جس پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے مزاحمت کی تو ان کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ کے مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے امن و امان کا خطرہ ہے۔

سیالکوٹ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ: '' ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ جگہ بدل لیں، پی ٹی آئی والے بضد تھے کہ ہمیں مسیحی برادری کی جگہ پر ہی جلسہ کرنا ہے، جس وجہ سے ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔ سی ٹی آئی گراؤنڈ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اوراس طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.