کراچی والوں کے لئے پانی بند.. حب ڈیم سے کراچی کے لیے کتنے دنوں تک پانی بند کیا جاسکتا ہے؟

image

پانی کی کمی کراچی کے شہریوں کا پرانا مسئلہ ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہر سال اس مسئلے کے حل ہونے کے بجائے مزید گھمبیر ہوتا دیکھا جاتا ہے۔ ایسا ہی اس سال بھی ہو رہا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والے حب ڈیم میں گہرا شگاف پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔

5 فٹ گہرا شگاف

واپڈا ذرائع کے مطابق شگاف بلوچستان کی حدود حب ڈیم میں 5 فٹ کا گہرا شگاف پڑا ہے جبکہ واپڈا کی ٹیم مرمت کے لئے ڈیم پہنچ چکی ہے۔

پانی کی فراہمی کتنے دن تک معطل رہے گی؟

واٹر بورڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شگاف اور اس کی مرمت کی وجہ سے کراچی شہر کو پانی کی فراہمی بند کرنی پڑے گی۔ پانی کی فراہمی آج صبح سے 48 گھنٹوں تک بند کی جاسکتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.