کیا آپ کو بھی سیڑھیاں چڑھنے میں مشکل ہوتی ہے؟ تو لگوائیں یہ انوکھی لفٹ اور کریں اپنی بڑی مشکل اسان

image

گھر میں بوڑھے افراد ہوں تو ان کا اوپر والی منزل پر چڑھنا اترنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اکثر ڈاکٹر کے پاس جانے کے لئے بھی سیڑھیاں اترنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ ایسا ہی کچھ معذور لوگوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسی لفٹ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو گھر میں با آسانی لگائی جاسکتی ہیں اور ایسے افراد جنھیں سیڑھیاں اترنے چڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ لفٹ کیسے کام کرتی ہے؟

گھر میں استعمال ہونے والی ان لفٹ کو چئیر یا اسٹئیر لفٹ کہتے ہیں۔ یہ لفٹ دیوار میں نہیں بلکہ سیڑھی پر لگائ جاتی ہیں اور اس لفٹ کو ریموٹ کنٹرول کے زریعے چلایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی بیٹریز کا سسٹم بھی موجود ہوتا ہے کیونکہ یہ بجلی سے نہیں بلکہ بیٹری سے چلتی ہیں اور ان کو چارج کرنا پڑتا ہے۔

لفٹ کے ساتھ موجود چیزوں کی تفصیل

ایک آرام دہ چئیر لفٹ کے ساتھ ایک باسکٹ نصب ہوتی ہے جس میں ہلکا پھلکا سامان جیسے کھانا یا اخبار وغیرہ رکھا جاسکتا ہے، پیر رکھنے کھ لیے پیڈل اور ریموٹ کنٹرول اور بیٹریز وغیرہ موجود ہوتی ہیں۔

لفٹ کی اقسام

یہ چئیر لفٹس ابھی پاکستان میں بننا شروع نہیں ہوئیں باہر سے منگوانی پڑتی ہیں۔ پاکستان میں ایسی کئی آن لائن دکانیں موجود ہیں جہاں انھیں گوگل کے ذریعے تلاش کیا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اہدی کئی ویڈیوز موجود ہیں جس میں اکثر پاکستانی اس لفٹ لو اپنے گھروں میں لگوا چکے ہیں۔ ایدی ویڈیوز کو یوٹیوب پت بھی سرچ کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ اس چئیر لفٹ کی مختلف اقسام بھی ہوتی ہیں جس میں بیٹھنے کے علاوہ کھڑے ہونے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.