یوکرین جنگ، فن لینڈ اور سوئیڈن کے نیٹو میں شمولیت کے اعلان پر ترکی کا اعتراض

image
یورپی ممالک فن لینڈ اور سوئیڈن نے نیٹو کی رکنیت کے لیے تحریری درخواست دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فن لینڈ کو خبردار کیا تھا کہ غیر جانبداری ترک کرنا غلطی ہو گی۔

فن لینڈ کے صدر سؤلی نینیستو نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق ملکی پالیسی میں یہ تبدیلی روس کے یوکرین پر حملے کا ردعمل ہے۔ صدر نینیستو نے صدر پیوٹن کو فون کرکے اپنے ملک کے فیصلے سے آگاہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کی روس کے ساتھ 1300 کلومیٹر (810 میل) طویل سرحد ہے اور وہ اب تک مشرقی پڑوسی ملک روس کی مخالفت سے بچنے کے لیے نیٹو اتحاد سے دور رہا ہے۔

دوسری جانب نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد فن لینڈ اور سوئیڈن کو اس اتحاد میں شامل دیکھنا چاہتے ہیں۔ برلن میں ایک اجلاس میں شریک نیٹو وزرائے خارجہ نے فِن لینڈ اور سوئیڈن کے لیے حفاظتی ضمانتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ نیٹو میں شمولیت کی درخواستوں کی تمام رکن ممالک کی طرف سے توثیق کی جا رہی ہے جس میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو فن لینڈ اور سوئیڈن کی رکنیت پر ترکی کے اعتراضات کا ازالہ کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ نیٹو کا رکن ملک ترکی فن لینڈ اور سوئیڈن پر کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی حمایت کا الزام عائد کرتا ہے جو کئی دہائیوں سے ترک حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤشولو کا کہنا ہے کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کو چاہیے کہ وہ اپنے ملکوں میں دہشت گردوں کی حمایت بند کریں، واضح حفاظتی ضمانتیں فراہم کریں اور ترکی پر سے برآمدات پر پابندی ہٹائیں۔

مزید پڑھیں44 mins agoصومالیہ، حسن شیخ محمد ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے

صومالیہ میں گزشتہ روز نئے صدر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔...

2 hours agoامریکا میں دوسرے روز بھی فائرنگ کے دو واقعات، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

امریکا میں گزشتہ روز مسلسل دوسرے دن بھی فائرنگ کے دو واقعات...

21 hours agoفلسطینی خاتون صحافی ’شیریں ابوعاقلہ‘ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج

لندن میں ہزاروں کی تعداد میں افراد فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ...

21 hours agoبھارت میں بریانی فیسٹیول میں ’بیف بریانی‘ پیش کرنے پر پابندی

چنئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں کلیکٹر نے بریانی فیسٹیول میں ’بیف...

1 day agoنیویارک میں سفید فام نوجوان کا نسل پرستانہ حملہ، 10 افراد ہلاک

نیویارک: امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو میں ایک سفید فام...

2 days agoفن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو اتحاد میں شرکت، ترکی کی شدید مخالفت

ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.