پیاسی چڑیا کو پانی پلانے کی وائرل ویڈیو - دنیا میں بڑھتی گرمی سے پرندے بھی بے حال ہونے لگے

image

گرمی کی شدت میں اضافہ سے صرف پاکستان ہی متاثر نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ گرمی اب انسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مخلوقات کے لئے سخت مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس معصوم پیاسی چڑیا کی ویڈیو وائرل ہو رہی جو پیاس سے اس قدر نڈھال نظر آ رہی ہے کہ پانی سامنے ہونے پر بھی خود پینے سے قاصر ہے- یہاں ایک رحم دل شخص اپنے ہاتھوں سے اس چڑیا کو پانی پلا کر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کامیاب کوشش کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو لاطینی امریکہ کے کسی ملک کی دکھائی دے رہی ہے، گرمی کی شدت کا تعلق اب صرف عرب اور ریگستانی ممالک سے منسلک نہیں، بلکہ اب پوری دنیا اس سے متاثر ہو رہی ہے۔

انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور اور پرندے بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں لہذا جہاں تک ہو سکے آپ بھی ان کے لئے پانی کا بندوبست کرنے کو کوشش کریں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.