آئی جی اسلام آباد احسن یونس تبدیل،اکبر ناصر خان کو چارج دے دیا گیا

image

آئی جی اسلام آباد احسن یونس کا تنادلہ کر دیا گیا، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور  یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

تبادلوں سے متعلق  جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.