امپورٹڈ حکومت گھبرا گئی ہے، علی زیدی

image

نواب شاہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سید علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت گھبرا گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سید علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آج گھبراہٹ دکھا دی ہے اور ہمیں اس بات کا اندیشہ تھا جو انہوں نے آج کیا۔ گزشتہ شب عالمگیر خان کے گھر پر بھی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے اور حکومت نے شیریں مزاری کو گرفتار کرکے تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری پر تشدد بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

علی زیدی نے کہا کہ حکومت کے اس عمل سے صاف ظاہر ہے کہ یہ لوگ گھبرا گئے ہیں اور آج ملک بھر میں شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ہو گا۔ کارکن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے گھر کا بجٹ چوری سے چلاتے ہیں تو عوام کو بجٹ میں کیا ریلیف دیں گے۔ یہ پاکستان کے لیے چوری نہیں کریں گے بلکہ پاکستان سے چوری کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے اپنی وزارت کے دور میں بڑے مشکل فیصلے کیے تھے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.