غربت سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ ایل پی جی مزید سستی ہوگئی

image

اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کر دی ، ایسوسی ایشن نے حکومت کو قیمتوں میں مزید کمی کا فارمولا بھی بتادیا۔

اب ایل پی جی فی کلو218.76روپے، گھریلو سلنڈر2581.35روپے اور کمرشل سلنڈر9931.63روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ایل پی جی کی قیمت میں مزید ریلیف دے سکتی ہے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کے فارمولے پر عمل کرکے اس کام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ ایل پی جی پروڈیوسر کی بنیادی قیمت 40000روپے فی میٹرک ٹن کو منجمد کیاجائے، مقامی ایل پی جی کی پیداوار میں اضافہ اوردو سال سے بند ایشیا کے سب سے بڑے پلانٹ جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کو فعال کیا جائے۔

ایل پی جی پیٹرول اور ڈیزل سے 45 فیصد سستی ہے جسے غریب صارفین کے لیے تقریباً 60 سے 65 فیصد تک مزید سستا کیا جا سکتا ہے۔

عرفان کھوکھر نے وزیر عظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ عوام کو سستی ایل پی جی کی اشد ضرورت ہے حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی لا سکتی ہے جس سے سرکاری خزانے پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پانچ بڑے ایل پی جی پروڈیوسرز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے ملک کے غریب صارفین کو سستی ایل پی جی دستیاب ہوگی اور ساتھ ہی جنگلات کی کٹائی میں واضح کمی آئے گی اس طرح سرسبز پاکستان کا خواب بھی پورا ہو گا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.