کمرے کے کونے میں صرف یہ پودا لا کر رکھ دیں اور گرمی بھگائیں.. گرمی کی شدت کم کرنے والے 5 حیرت انگیز پودے

image

گرمی میں اے سی لگوانا سب کے بس کی بات نہیں اور آخر پہلے بھی تو گرمیاں پڑتی تھیں تب تو شاذونادر ہی کسی کے گھر میں اے سی موجود ہوتا تھا۔ لیکن تب لوگ گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے پودوں کا استعمال کرتے تھے۔ ماہرین کے مطابق پودے 10 ڈگری تک درجہ حرارت کم کر سکتے ہیں۔

ربڑ کا پودا

ربڑ کے پودے کے پتے جتنے موٹے اور زیادہ ہوتے ہیں اتنا ہی وہ کمرہ زیادہ ٹھنڈا کرتا ہے۔ کمرے کو تازگی اور قدرتی ٹھنڈک بخشتا ہے۔

فیکوس ٹری

چھوٹے پتوں کی بہتات والا یہ پودا درجہ حرارت کو 5 ڈگری تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فیکوس ٹری ناگوار بو کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

پام ٹری

یہ دیکھنے میں کمرے کو کافی لگژری تاثر دیتا ہے۔ اریکا پام ٹری کمرے کا درجہ حرارت 5 ڈگری تک کم کرسکتا ہے اور کمرے کی فضا کو گرم ہونے سے روکتا ہے۔

منی پلانٹ

منی پلانٹ ایک بیل ہے جسے دیوار پر آسانی سے چڑھایا جاسکتا ہے۔ جس قدر اس پودے کو کمرے کے اطراف میں رکھا جائے گا یہ ماحول میں اتنی ہی ٹھنڈک پیدا کرے گا۔

اسنیک پلانٹ

اسنیک پلانٹ بھی کمرے کا درجہ حرارت 5 ڈگری تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کو زیادہ پانی بھی نہیں چاہیے ہوتا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.